کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ مرنے کے بعد متوفی اکثر خواب میں مختلف صورتوں میں نظر آتا ہے، دنیا میں جس چیز سے اسے محبت تھی ،وہ اس کے پاس دکھائی دیتا ہے ،دریافت یہ کرنا ہے کہ کیامرنے کے بعدمتوفی کی روح دنیا میں آتی ہے ؟
روحوں کا دنیا میں آنا کسی قطعی دلیل سے ثابت نہیں ہے،اور خواب میں متوفی(وفات پا جانے والے) کا دکھائی دینا الگ چیز ہے اور دنیا میں اس(اس کی روح) کا آنا الگ چیز، ان دونوں کو ایک سمجھنا درست نہیں ہے،کیوں کہ عالم بیداری اور عالم خواب دو مختلف چیزیں ہیں۔
"أن مقر أرواح المومنین فی علیین أو فی السماء السابعة ونحو ذلک کما مر.ومقر أرواح الکفار فی سجین". (التفسیر المظهری: 10/ 225، حافظ کتب خانه کوئته).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی