کیا ماہِ صفر میں جنات کا نزول ہوتا ہے؟

Darul Ifta mix

کیا ماہِ صفر میں جنات کا نزول ہوتا ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارےمیں کہ کیا ماہِ صفر میں جنات کا نزول ہوتا ہے؟اس کی کیا حقیقت ہے۔

جواب

ماہِ صفر کو دورِ جاہلیت میں بلاؤں اور آفات کا مہینہ قرار دے کر منحوس سمجھا جاتا تھا،صورت مسئولہ میں ماہِ صفر میں جنات کا نزول بھی انہی باطل اوہام اور خیالات میں سے ہے، جس کی شریعت میں کوئی اصل نہیں ہے۔
وفي فتح الباري:
قولہ: (باب لاصفر وھو داء یأخذ البطن)......وقیل في الصفر قول آخر، وھو أن المراد بہ شھر صفر،وذلک أن العرب کانت تحرم صفر وتستحل المحرم کما تقدم في کتاب الحج،فجاء الاسلام برد ماکانوا یفعلونہ من ذلک فلذلک قال صلی اللہ علیہ وسلم:لاصفر ،قال ابن بطال:وھذا القول مروي عن مالک‘‘.(کتاب الطب،باب لاصفر،وھو داء یأخذالبطن:۲۱۱/۱۰،قدیمي).فقط.واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب.

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتویٰ نمبر:180/184