کھانے سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا

کھانے سے فارغ ہونے کے بعد کی دعا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کھانا کھانے کے بعد کی دعاالحمدلله الذی اطعمنا وسقاناوجعلنا مسلمین ثابت ہے، یا وجعلنا من المسلمیندونوں طرح ثابت ہے؟ کس پر عمل کیا جائے؟

جواب

کھانا کھانے کے بعد کی دعا وجعلنا مسلمین بغیر من کے اضا فے کے کتب احادیث میں ذکر ہے،من والی حدیث کسی بھی مستند کتاب میں نہیں مل سکی، لہٰذاوجعلنا مسلمین والی حدیث پر عمل کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی