کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ زید نے اپنی بیوی مہر النساء کو کہا کہ غیر محرم سے پردہ کیاکرو، مہر النساء نے جواب میں زید کو کہاکہ میں آخری عمر میں یہ لعنت قبول نہیں کر سکتی ہوں ،اب زید کی بیوی کے متعلق کیا حکم ہے؟ از روئے شریعت جواب عنایت فرمائیں؟
مذکورہ بالاعبارت سے معلوم ہوا کہ مہر النساء کا یہ کہنا میں آخر ی عمر میں یہ لعنت قبول نہیں کرسکتی، کلمہ کفر ہے کیوںکہ قرآن کریم میں سورہ احزاب) پارہ22، آیت:(59 میں پردہ ثابت ہے۔ لہٰذا اس نے نص قعطی کا انکار بلکہ اہانت کی ہے اس لیے تجدید ایمان وتجدید نکاح کی ضروری ہے۔إذا انکر اٰیۃ من القرآن أو سخر بأیۃ من القرآن، وفی الخزانۃ: أو عاب فقد کفر. (التاتارخانیۃ، ما یتعلق بالقرآن، باب الرتد،٣٣٣/٥،)
(رد المختار مع الدر المختار، باب المرتد، ٢٤٧/٤، سعید)۔
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی