اگر کوئی شخص کسی مقصد کے لیے استخارہ کرنا چاہتا ہو تو کیا یہ استخارہ کسی اور سے کرواسکتا ہے یاکہ اسے استخارہ بذاتِ خود کرنا ہو گا؟ دونوں میں سے کون سی صورت بہتر ہے؟
استخارہ کسی کام میں الله تعالیٰ سے خیر طلب کرنے کو کہتے ہیں، جو شخص اپنے کسی اہم کام میں خیر کا طلب گار ہواسے خود الله تعالیٰ سے دعا مانگنی چاہیے۔ نیز !احادیث میں استخارہ خود کرنے کا حکم ہے، لہٰذا آدمی کو اپنے اُمور میں خود استخارہ کرنا چاہیے، استخارہ کے بعد جس طرف قلبی رحجان زیادہ ہو اس پر عمل کر لے، اگر ایک دفعہ کرنے سے کچھ سمجھ نہ آئے، تو کئی دفعہ کرے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی