کان میں پانی چلا جائے تو اس سے روزے کا حکم

Darul Ifta mix

کان میں پانی چلا جائے تو اس سے روزے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی رمضان میں نہا  رہا  تھا، اسی دوران   کان میں پانی چلا گیا،اور کان میں اس طرح گیا کہ تالاب میں غوطہ لگایا،اور بعض اوقات کان کو صاف کرتے وقت چلا  جاتا ہے،اب سوال یہ ہے کہ یہ قصداً نہیں کیا ،بلکہ غلطی سے پانی گیا ،کیا اس صورت میں روزہ ٹوٹ جاتا ہے ؟

جواب

روزے کی حالت میں اگر کان میں غلطی سے پانی  چلا گیا ہو،تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

فتوی نمبر: 155/78

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی