پنشن کی رقم پرزکوٰة کا حکم

Darul Ifta mix

پنشن کی رقم پرزکوٰة کا حکم

سوال

اگر کسی ریٹائرڈ شخص نے اپنی ماہانہ پنشن وصول کرنے کے لیے بنک اکاؤنٹ کھولا ہو تو کیا اسے بھی زکوٰة ادا کرنی ہو گی یا نہیں؟
مذکورہ مسئلے کا جواب دے کر مشکور فرما دیں۔

جواب

 پنشن کی مد میں ملنے والی رقم اگر بقدر نصاب ہو یا پہلے سے موجود رقم کے ساتھ مل کر نصاب کے بقدر ہو جائے، تو اس رقم پر سال پورا ہونے کے بعد زکوٰة کی ادائیگی واجب ہوگی، البتہ سال کے دوران جو مزید رقم حاصل ہو، چاہے پنشن کی صورت میں … یا کسی اور طریقے سے ہو، اس کو بھی نصاب میں شامل کیا جائے گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی