پرندوں کے لیے پانی دانہ رکھنا

Darul Ifta mix

پرندوں کے لیے پانی دانہ رکھنا

سوال

پرندوں کے لیے جو دانہ پانی رکھا جاتا ہے ، کیا یہ کارثواب ہے؟ کیا پرندے انہیں استعمال کرکے دعائیں بھی دیتے ہیں؟ کیا یہ صدقے کی بھی ایک شکل ہے؟

جواب 

الله تعالیٰ نے ہر ذی روح کے ساتھ احسان کرنے میں، انسان کے لیے اجر رکھا ہے یہاں تک کہ کوئی پرندہ کسی کی کھیتی سے دانہ چگتا ہے تو یہ بھی اس کے لیے صدقہ بن جاتا ہے ، چناں چہ غیر محبوس جانوروں اور پرندوں کے لیے دانہ ، پانی کا انتظام کرنا بھی ایک صدقہ ہے، جو باعثِ اجر اور ثواب ہے ، البتہ ان سے مصیبتیں دور ہونے یا کوئی اور عقیدہ رکھنا درست نہیں ، جب کہ محبوس کیے ہوئے جانوروں اور پرندوں کے لیے خوراک کا انتظام مالک پرواجب ہے او راس میں کوتاہی کرنا گناہ اور باعثِ عذاب ہے۔
پرندوں کا تسبیح ودعا کرنا ثابت تو ہے، لیکن خاص طور پر اس خوراک رکھنے والے کے لیے ان کا دعا کرنا تلاش کے باوجود نہ مل سکا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی