کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ پاگل کی نمازِ جنازہ میں کون سی دعا پڑھی جائے؟ وضاحت مطلوب ہے۔
مجنون اور پاگل شخص کی نماز جنازہ میں وہی دعا پڑھی جائے گی جو نابالغ بچے کی نماز جنازہ میں پڑھی جاتی ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی