کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ان مسائل کے بارے میں کہ گستاخِ رسول الله صلی الله علیہ وسلم اورصحابہ رضی الله تعالیٰ عنہم کی گستاخِی کرنے والے کی کیاکیا سزائیں ہیں؟ تفصیلی جواب عنایت فرمائیں۔
حضورِ اکرم صلی الله علیہ وسلم کی گستاخی کرنے والا شخص مرتد وکافر ہے، اگر توبہ نہ کرے تو اسلامی حکومت کی ذمے داری ہے کہ ایسے شخص کو قتل کر دیا جائے ، البتہ صحابہ کرام رضی الله عنہم اجمعین کی گستاخی کرنے والا شخص بڑا بدبخت اور گناہ گار ہے ، تادیباً اور تعزیراً اسلامی حکومت جو مناسب سمجھے اسے سزا دے سکتی ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی