موروثہ جائیداد میں بھائیوں نے بہنوں کو حصہ نہیں دیا،اب جائیداد میں پھل فروٹ ہیں ،اس کا کھانا بھائیوں کے لئے حرام ہے یا نہیں ؟
وضاحت:والد نے اپنی زندگی میں اپنی جائیداد بیٹوں پر تقسیم کی اور قبضہ بھی دے دیا ،بیٹیوں کو محروم کیا مذکورہ جائیداد سے بھائیوں کا فائدہ اٹھانا درست ہے یا نہیں ؟موت کےوقت والد کے پاس کوئی اور جائیداد نہیں تھی ۔
صورت ِ مسئولہ میں چونکہ والد نے اپنی جائیداد (زمینیں )اپنے بیٹوں میں تقسیم کرکے ان کو قبضہ بھی دے دیا ، تو یہ ہبہ ہے ،لہذا یہ جائیداد اب بیٹوں کی ہے، جس طرح چاہیں اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، نیزپھل وغیرہ کھانا بھی ان کےلئے جائز ہے ،اگرچہ باپ کے لئے بیٹیوں کو محروم کرنا درست نہیں تھا ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر:172/78,79