نہار منہ پانی پینا سنت ہے؟

Darul Ifta mix

نہار منہ پانی پینا سنت ہے؟

سوال

 کیا صبح سویرے نہار منہ پانی پینا سنت سے ثابت ہے؟ سنن رسول الله صلی الله علیہ وسلم سے متعلق چند مشہور ومعروف کتب کا نام بھی تحریر فرمائیں۔

جواب

 نہار منہ پانی پینے کو حضور اقدس صلی الله علیہ وسلم کی سنت کہنا درست نہیں، البتہ چوں کہ بعض روایات سے پانی میں شہد ملا کر پینا ثابت ہے، لہٰذا اگر صبح سویرے پانی پینے کے کسی طبی فائدے کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کوئی شخص نہار منہ پانی پئے تو اس میں کوئی حرج نہیں۔ (واضح رہے کہ نہار منہ پانی پینے کی ممانعت سے متعلق روایات سند اً شدید ضعیف یا موضوع ہیں، احتیاطاً اس حکم کے ثبوت کا اعتقاد نہ رکھا جائے۔)

:اپنی زندگی کو سنن رسول صلی الله علیہ وسلم سے آراستہ کرنے کے لیے مندرجہ ذیل کتب مفید رہیں گی:
علیکم بسنتی (مولانا مفتی عبدالحکیم سکھروی رحمہ الله) اسوہٴ رسول اکرم صلی الله علیہ وسلم ( ڈاکٹر عبدالحئی عارفی رحمہ الله) پیارے نبی صلی الله علیہ وسلم کی پیاری سنتیں(مولانا حکیم اختر رحمہ الله)۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی