کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ طالب علم نابالغ ہوتے ہیں جو استنجاء نہیں کرتے اور بغیر وضو کے قرآن پاک یا قاعدے یا پنج پارے اٹھا کر اس میں تلاوت کرتے ہیں، قرآن وحدیث کی رو سے وضاحت فرما دیجیے۔
بچوں کے لیے قرآن مجید، قاعدہ، پنج پارہ وغیرہ کو بغیر وضو چھو لینا اور ہاتھوں میں اُٹھا کر پڑھ لینا درستہے، البتہ بچوں کی عادت ڈالنی چاہیے کہ وہ وضو کے ساتھ قرآن مجید، پنج پارے اور قاعدہ اُٹھائیں اور وضو کا طریقہ واستنجاء کے آداب بھی ان کو سکھانے کی کوشش کی جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی