نابالغ بچوں اور عورت کی خرید وفروخت کا کیا حکم ہے؟

Darul Ifta mix

نابالغ بچوں اور عورت کی خرید وفروخت کا کیا حکم ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں علماء کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ عورتوں او رنابالغ بچوں سے لین دین سے متعلق کیا حکم ہے؟ دکان پر خریداری کے لیے آئیں یا جب ان سے کوئی چیز خریدی جائے یا جب کوئی عورت بغیر محرم کے ٹیکسی پر سوار ہو تو، ٹیکسی یا بڑی گاڑی والے کا کیاحکم ہے؟

جواب 

واضح رہے کہ اگر نابالغ عاقل بچہ گھر سے ایسی چیز خریدنے یا فروخت کرنے آئے جو عادةً گھر والے خریدتے یا فروخت کرتے ہیں، تو اس سے خرید وفروخت کرنا جائز ہے، اگر بچہ کوئی ایسی چیز خریدے یا فروخت کرے جس کے خریدنے یا فروخت کرنے کی گھر والوں کی طرف سے اجازت نہیں ہوتی ، تو اس سے خریدنا یا فروخت کرنا مکروہ ہے ، اس کی بیع ولی کی اجازت پر موقوف ہو گی۔

عورت کا بغیر کسی حاجت کے گھر سے باہر نکلنا اور بغیر محرم کے سفر کرنا شریعت میں منع ہے ، شریعت کی حدود میں رہتے ہوئے عورت کا خرید وفروخت کرنا جائز ہے ، ڈرائیور کا اجنبیہ عورت کے ساتھ خلوت کرنا جائز نہیں، اگر گاڑی میں عورت کے علاوہ اور سواریاں بھی موجود ہوں تو اس سے خلوت بالأجنبیہ لازم نہیں آتی، لہٰذا اس صورت میں ڈرائیور گناہ گار نہیں ہو گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی