میاں بیوی کے فوت ہونے کے بعد منھ دیکھنا،غسل دینا، بوسہ دینا اور اس کی چارپائی پر بیٹھنا جائز ہے یا نہیں؟

Darul Ifta mix

میاں بیوی کے فوت ہونے کے بعد منھ دیکھنا،غسل دینا، بوسہ دینا اور اس کی چارپائی پر بیٹھنا جائز ہے یا نہیں؟

سوال

کیا عورت اپنے خاوند کے مرنے کے بعد منھ دیکھ سکتی ہے یا نہیں؟ اور میت خاوند کی چارپائی پر بیٹھ سکتی ہے یا نہیں؟ اور بوسہ بھی دے سکتی ہے یا نہیں؟

اسی طرح خاوند اپنی بیوی کے مرنے کے بعد منھ دیکھ سکتا ہے یا نہیں؟ اور چارپائی پر بھی بٹیھ سکتا ہے یا نہیں؟

جواب

خاوند کے مرنے کے بعد عورت (بیوہ) کے لیے اس کا دیکھنا، غسل دینا، بوسہ دینا اور اس کی چارپائی پر بیٹھ جانا جائزاور درست ہے۔ البتہ بیوی جب مر جائے تو خاوند بیو ی کو صرف دیکھ سکتا ہے۔ غسل بھی نہیں دے سکتا اور نہ ہی بغیر کسی حائل کے ہاتھ لگا سکتا ہے۔ اس کی چارپائی پر بیٹھنے میں کوئی حرج نہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی