مونچھوں کو بلیڈ یا ریزر سے صاف کرنے کا حکم

Darul Ifta mix

مونچھوں کو بلیڈ یا ریزر سے صاف کرنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ کیا مونچھوں کو بلیڈ کےذریعے یا ریزر کے ذریعے صاف کرنا جائز ہے، یا نہیں؟ براہ کرم اس مسئلے میں رہنمائی فرمائیں۔ جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔

جواب 

مونچھوں کو بلیڈ،  یا  ریزر  سے صاف کر نادرست ہے البتہ بہتر یہ ہے کہ قینچی سے اس قدر مبالغہ کے ساتھ کتروائی جائے کہ حلق (مونڈھنے ) کے مشابہ معلوم ہوں ۔

وفي البدائع:

وقوله " أخذ من شاربه " إشارة إلى القص، وهو السنة في الشارب لا الحلق.وذكر الطحاوي في شرح الآثار: أن السنة فيه الحلق، ونسب ذلك إلى أبي حنيفة، وأبي يوسف ومحمد - رحمهم الله -، والصحيح أن السنة فيه القص لما ذكرنا أنه تبع اللحية، والسنة في اللحية القص لا الحلق، كذا في الشارب؛ ولأن الحلق يشينه ويصير بمعنى المثلة، ولهذا لم يكن سنة في اللحية، بل كان بدعة، فكذا في الشارب.(كتاب الحج،باب بيان مايحضره الاحرام،2422،ط:رشيدية) فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 172/203