مشرک باپ کو مارنے کا حکم

Darul Ifta mix

مشرک باپ کو مارنے  کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ اگر والد سے شرک سرزد ہو جائے تو کیا بیٹی کو والد کو مارنے کا حق ہے ؟ اور اگر وہ ایسا کرے تو اس کے لیے شریعت کا کیا حکم ہے؟

جواب

واضح رہے کہ اسلام کافر اور مشرک والدین سے بھی حسنِ سلوک  اور اچھے برتاؤ کا درس دیتاہے ،لہذا صورتِ مسئولہ میں والد سے شرک ہی کیوں نہ سرزد ہو ،  پھر بھی بیٹی کا ان  کو مارنا، پیٹنا جائز اور درست نہیں ہے،بلکہ بیٹی کو چاہیے کہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک  اور اچھا برتاؤ کرکے ان کا دل بدل دے ، اور اللہ تعالیٰ سے ان کی ہدایت کی دعا کرتی رہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 169/58