درج ذیل مسئلے کے حوالے سے کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مسجد کا اندرونی ہال ہوتے ہوئے درجہ ذیل امور کی وجہ سے مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا کیسا ہے؟
گرمی کی وجہ سے۔ بجلی کی بچت کی وجہ سے۔ مچھروں کے کاٹنے کی وجہ سے۔ سردی کی وجہ سے۔
ان تمام صورتوں میں کیا مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا جائز ہے یا نہیں ہے اور جو نمازیں پڑھی جاچکی ہیں ان کا قرآن وحدیث کی روشنی میں کیا حکم ہے۔
جب کہ چھت پر جہاں نماز پڑھی جاتی ہے اس کا سائبان بھی نہیں ہے
مسجد کی چھت پر جماعت کروانا بغیر کسی عذر کے مکروہ ہے اور صورت مسئولہ میں جن اعذار کا ذکر ہے، وہ حقیقةً کوئی اعذار نہیں ہیں، اس لیے مذکورہ چیزوں کو بنیاد بنا کر مسجد کی چھت پر نماز پڑھنا مکروہ ہو گا ، البتہ نماز ادا ہو جائے گی اور جتنی بھی نمازیں مسجد کی چھت پر پڑھی گئی ہیں ، وہ سب ادا ہو گئی ہیں، دوبارہ ان کی ادائیگی لازم نہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی