کیا فرماتے ہیں علمائے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ:
1..مسجد ومدرسے کے لیے سوسائٹی کی طرف سے وقف شدہ زمین میں غسل میت کے لیے جگہ الگ کی جاسکتی ہے؟
2..اگر ہاں، تو اس کے تعمیری اور دیگر (یوٹیلٹی وغیرہ) اخراجات مسجد کی آمدنی سے پورے کیے جاسکتے ہیں؟
2،1 .وقف میں غرض ِ واقف کی رعایت ضروری ہوتی ہے، اس لیے جو زمین مسجد ومدرسہ کے نام پر وقف ہوئی ہو، اس کو مسجد ومدرسہ یا ان کے مصالح کیعلاوہ کسی او رکام میں استعمال کرنا جائز نہیں۔
واضح رہے کہ غسل میت مسجد اور مدرسہ کے مصالح میں سے نہیں، لہٰذا مسجد ومدرسہ کے لیے وقف کردہ زمین میں غسل میت کے لیے جگہ الگ کرنا جائز نہیں، اس کام کے لیے الگ کسی جگہ کا انتظام کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی