قربانی کے جانور میں مرحوم والد صاحب یا دیگر فوت شدہ رشتے داروں کے لیے ایصال ثواب کی نیت سے حصہ رکھنا کیسا ہے؟اور اس کا گوشت غربا میں تقسیم کرنا ضروری ہے یا گھر میں بھی استعمال کیا جاسکتا ہے؟
مرحوم والد صاحب یا فوت شدہ رشتے داروں کے ایصال ثواب کے لیے قربانی کے جانور میں حصہ رکھنا جائز ہے۔ اس کا تمام گوشت غرباء میں تقسیم کرنا ضروری نہیں، بلکہ امیروغریب اور گھر والے سب کھاسکتے ہی۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی