مخصوص زیورات صدقہ کرنے کی وصیت کرنا

Darul Ifta mix

مخصوص زیورات صدقہ کرنے کی وصیت کرنا

سوال

مرحومہ نے اپنے زیور میں سے دو سونے کے سیٹ  کی اپنے شوہر کو وصیت کی تھی ،کہ یہ میرے مرنے کے بعد صدقہ کردینا،تو کیا یہ صدقہ کرسکتے ہیں،یا اس کو وارثت میں تقسیم کریں گے ،اس کی مالیت پانچ (5)لاکھ نو ہزار ہے، شریعت کی روشنی میں ان سب صورتوں کا حکم بیان کریں ۔          

جواب

مرحومہ نے اپنے شوہر کو جو سونے کے دو سیٹ صدقہ کرنے کا کہا ہے  یہ وصیت ہے،اور یہ بھی مرحومہ کے کل ترکے کے ایک تہائی حصّے میں نافذ ہوگی۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر:172/38,40