محرم الحرام میں چاول شربت بنانا اور اسے تقسیم کرنا

Darul Ifta mix

محرم الحرام میں چاول شربت بنانا اور اسے تقسیم کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارےمیں کہ محرم الحرام کے مہینے میں خصوصا پہلے عشرے میں کچھ لوگ(جو علماء حق سے تعلق  رکھنے والے ہیں) اپنے گھریلو کھانے کے علاوہ مختلف چیزیں بناتے ہیں، مثلا چاول، چنے، شربت وغیرہاور اسے اپنے رشتہ داروں اور پڑوسیوں میں بھیجتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اللہ کے نام پر بنائی ہے اور اس کا ثواب اماموں کو بھیج رہے ہیں،تو کیا علماء حق سے تعلق رکھنے والےلوگ ان دنوں میں یہ کام کرنے سے اس حدیث(من تشبہ بقوم فھو منھم)کا مصداق بن سکتے ہیں یا نہیں؟ اور ان دنوں میں یہ کام کرنا کیا علماء حق سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لیے کرنا جائز ہے؟

جواب

   واضح رہے کہ محرم الحرام میں یہ کام (چاول، شربت، چنے وغیرہ ) بنانے اور تقسیم کرنے میں فی نفسہ کوئی حرج نہیں، البتہ فرقہ باطلہ کا شعار بن چکا ہے، اور شریعت مطہرہ نے کفار و فساق کے ساتھ کسی بھی امر میں مشابہت سےاختیار کرنے کو سخت گناہ اور ناجائز قرار دیا ہے، لہٰذا اس سے اپنے آپ کو مکمل بچانا چاہیئے۔اور جو لوگ یہ شعاراپنائیں گےوہ یقینا اس حدیث کا مصداق بنیں گے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: (157/35)