مجلس وعظ کے بعد دعا کا حکم

Darul Ifta mix

مجلس وعظ کے بعد دعا کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے متعلق کہ مجلس وعظ اور کسی بھی عمل صالح کے بعد دعا کا کیا حکم ہے ؟ اور مجلس سے رخصت ہوتے ہوتے مصافحہ کرنا کیسا ہے؟

جواب

 واضح رہے کہ مجلس وعظ یا کسی بھی عمل صالح، دینی پروگرام وغیرہ کے بعد دعا مانگنا احادیث سے ثابت ہے، چناں چہ مستدرک حاکم او رکنز العمال میں حضرت حبیب بن سلمة الضمری رضی الله عنہ سے منقول ہے کہ آپ صلی الله علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” جو بھی جماعت جمع ہو ان میں سے بعض دعا کریں اور دوسرے اس پر آمین کہتے رہیں تو الله رب العزت اسے قبول ہی فرمالیتے ہیں۔ “ لیکن اس میں یہ بات ملحوظ رہے کہ اس میں التزام نہ ہو کہ دعا نہ کرنے والوں پر طعن تشنیع اور لعن طعن کی جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی