ماہ محرم میں ولیمہ کی دعوت کرنا

Darul Ifta mix

 ماہ محرم میں ولیمہ کی دعوت کرنا

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارےمیں کہ کیا ماہ محرم  میں ولیمہ کی دعوت جائز ہے؟

جواب

واضح رہے کہ محرم الحرام میں ولیمہ کی دعوت کرنا جائز ہے، شرعا اس کی کوئی ممانعت نہیں، بلکہ اس بدعت کو ختم کرنے  کی نیت سے اگر کیا جائے تو  ثواب ہوگا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: (04/132)