ماہ محرم میں شادی کرنا اور نئے کپڑے بنوانا

Darul Ifta mix

 ماہ محرم میں شادی کرنا اور نئے کپڑے بنوانا

سوال

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے کے بارےمیں کہ ماہ محرم،  ماہ مبارک ہے کہ نہیں؟کیا ان دنوں میں شادی بیاہ کرسکتے ہیں،نئے کپڑے سلوا سکتے یا پہن سکتے ہیں؟

جواب

   امور مذکورہ سب جائز ہیں، شرعا ماہ محرم ان امور کیلئے ممنوع نہیں، بلکہ اس قسم کے رسوم کو ختم کرنا ضروری ہے۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: (04/123)