لاٹری کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

Darul Ifta mix

لاٹری کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

سوال

 کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ پانچ آدمی آپس میں مل کر ہر مہینہ پانچ پانچ ہزار روپے جمع کرتے ہیں، پھر ہر چھ مہینے کے بعد ان میں سے ایک آدمی ترتیب وار لیتا ہے، تو کیا یہ صورت جائز ہے یا نہیں؟ دوسری صورت یہ ہے کہ لاٹری کی طرح قرعہ اندازی کرتے ہیں جس کا نام نکل آئے اسے دیا جائے گا، چاہے اس کا نام دو مرتبہ کیوں نہ آئے، تو کیا یہ صورت جائز ہے؟

جواب

  واضح رہے کہ پہلی صورت میں مذکورہ کمیٹی قرض کی صورت ہے اور یہ مندرجہ ذیل چند شرائط کے ساتھ جائز ہے:

مذکورہ کمیٹی میں شامل افراد کو اپنی جمع کی گئی رقم سے زیادہ نہ ملتا ہو۔پیسے جمع کرنے میں ناغہ یا تاخیر کرنے سے اضافی جرمانہ نہ لیا جاتا ہو۔ ہر ایک کو ہر وقت مذکورہ کمیٹی سے نکلنے کا اختیار ہوتا ہو۔

دوسری صورت میں مذکورہ کمیٹی شرعاً درست نہیں ہے ،اس لیے کہ یہ جوا اور سود پر مشتمل ہے، لہٰذا ناجائز اور حرام ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی