قے کرنے سے روزے کا ٹوٹنا

Darul Ifta mix

قے کرنے سے روزے کا ٹوٹنا

سوال

کیا قے کرنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے،یا نہیں ؟

جواب

اگر قے منہ بھر کر آئی اور ایک چنے کی مقدار یا اس سے زائد عمداً واپس لوٹالی تو روزہ ٹوٹ گیا، قضاء لازمہے، کفارہ نہیں اور اگر جان بوجھ کر منہ بھرقے کی تو اس صورت میں بہرحال روزہ فاسد ہوجائے گا اگرچہ واپس نہ لوٹائے، البتہ منہ بھر کر قے نہ ہو توروزہ نہیں ٹوٹتا ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی