قیمت فروخت کے مطابق زکوٰة ادا کرنا

Darul Ifta mix

قیمت فروخت کے مطابق زکوٰة ادا کرنا

سوال

سونا، چاندی اور تجارت کی چیزوں کی قیمت خرید کا اعتبار کرکے زکوٰة ادا کی جائے یاقیمت فروخت کا اعتبار کرکے؟

جواب 

قیمت فروخت(یعنی زکوٰة فرض ہونے کے دن بازار کی قیمت )کے اعتبار سے زکوٰة ادا کی جائے۔
فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی