قرض لے کر قربانی کرنا شرعاً کیسا ہے؟
اگر قربانی واجب ہے اور نقد رقم نہیں تو قرض لے کر قربانی کرنا لازم ہو گا اور اگر قربانی واجب نہیں تو قرض لے کر قربانی کرنا بہتر نہیں ، تاہم اگر قربانی کرے گا تو قربانی ہو جائے گی اور ثواب ملے گا اور قرض کی رقم ادا کر نا اس پر لازم ہو گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی