قربانی کرنے کا صحیح وقت

قربانی کرنے کا صحیح وقت

سوال

قربانی کا صحیح وقت کیا ہے؟ نمازعید سے پہلے بھی جائز ہے یا نہیں؟

جواب

جن شہروں یا بستیوں میں نماز جمعہ وعیدین درست ہے، وہاں عید کی نماز سے پہلے قربانی جائز نہیں۔ اگرکسی نے عید کی نماز سے پہلے قربانی کردی تو اس پر دوبارہ قربانی لازم ہے، البتہ چھوٹے گاؤں جہاں جمعہ و عیدین کی نمازیں نہیں ہوتیں وہاں لوگ دسویں تاریخ کی صبح صادق کے بعد قربانی کرسکتے ہیں۔

کسی عذر کی وجہ سے نماز عید پہلے دن نہ ہوسکی تو نماز عید کا وقت گزرجانے کے بعد قربانی درست ہے۔  فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی