قربانی کا جانور خریدنے والا شخص انتقال کر جائے تو کیا حکم ہے

Darul Ifta mix

قربانی کا جانور خریدنے والا شخص انتقال کر جائے تو کیا حکم ہے

سوال

ایک آدمی نے اپنے لیے قربانی کا جانور خریدا تھا، لیکن قربانی کرنے والے کا انتقال ہوگیا تو اب کیا حکم ہے؟ اس جانور کا ذبح کرنا ضروری ہے یا نہیں؟

جواب

دس ذوالحجہ سے پہلے یا قربانی کے دنوں میں جانور ذبح کرنے سے پہلے اگر صاحب قربانی کا انتقال ہوجائے تو قربانی ساقط ہوجائے گی اور وہ جانور وارثوں کا ہوگا۔
لہٰذا صورت مسئولہ میں یہ جانور وارثوں کا ہے۔ ان پر مرحوم کی طرف سے اس کا ذبح کرنا واجب نہیں، البتہ تمام وارثوں کی رضامندی سے ایصال ثواب کی نیت سے قربانی کردیں تو زیادہ بہتر ہے۔  فقط۔واللہ اعلم بالصواب۔

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی