قربانی کے گوشت کو کس طرح تقسیم کیا جائے؟ کتنا حصہ فقرا کو دیا جائے، کتنا حصہ اپنے لیے رکھا جائے اور اگر گوشت تقسیم نہ کیا جائے بلکہ تمام گوشت اپنے پاس رکھا جائے تو کیا حکم ہے؟
قربانی کا گوشت تقسیم کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ گوشت کے تین حصے کیے جائیں۔ ایک حصہ اپنے اہل و عیال کے لیے رکھا جائے۔ ایک حصہ رشتے داروں میں تقسیم کیا جائے اور ایک حصہ فقرأ و مساکین کو دے دیا جائے۔
اگر کوئی شخص تمام گوشت خود رکھنا چاہتا ہے تو اس کے لیے رکھنے میں کوئی مضائقہ نہیں۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی