کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ایک شخص نے قربانی کیلئے جانور خریدا ، پھر اچانک یہ جانور مرگیا، آیا مذکورہ صورت میں اس شخص پر ضروری ہے کہ دوسرا جانور خریدے قربانی کیلئے؟
صورت مسئولہ میں جس کا جانور مرگیا ہے، اگر وہ صاحب نصاب ہے تو اس پر دوسرے جانور کی قربانی کرنا ضروری ہے، اگر صاحب نصاب نہیں ،فقیر ہےتو اس پر دوسرے جانور کی قربانی ضروری نہیں۔
وفي الهداية:
"وعن هذا الأصل قالوا إذا ماتت المشتراة للتضحية على الموسر مكانها أخرى ولاشيءعلى الفقير" (كتابالأضحية،7/ 169، ط: البشر ى)
مجمع الأنهر:
"وعن هذا الأصل قالوا إذا ماتت المشتراة للتضحية على موسر تجب مكانها أخرى ولا شيء على الفقير"(كتاب الأضحية،4/173ط: الغفارية)
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 169/23