کیا فرماتے ہیں علمائے کرام او رمفتیان عظام درج ذیل مسائل کے سلسلے میں کہ میت کو دفن کرنے کے بعد اس کی قبر پر سورة البقرة کے پہلے رکوع اور آخری رکوع کے بعد دعا کرنا جائز ہے؟ جب کہ لوگوں نے اس کو ضروری سمجھا ہے۔
میت کو دفن کرنے کے بعداس کے سر کی جانب کھڑے ہو کر سورہ بقرہ کا پہلا رکوع اور پاؤں کی طرف کھڑے ہو کر سورہ بقرہ کا آخری رکوع پڑھنا حدیث سے ثابت ہے ،اسی طرح میت کو دفنانے کے بعد اس کے لیے دعائے استغفار اور ثابت قدمی کی دعا کرنا بھی حدیث سے ثابت ہے، البتہ ان کوو اجب یا فرض کا درجہ دینا درست نہیں۔فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی