کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین کہ قادیانی اپنے آپ کو احمدی کہلواتے ہیں، جب کہ خاتم الانبیاء ،تاج دار کائنات صلی الله علیہ وسلم کا مبارک نام نامی اسم گرامی”احمد“ ہے، تو قادیانیوں کو احمدی کہنا کیسا ہے؟ برائے مہربانی قرآن وحدیث کی روشنی میں تحریر ی جواب ارشاد فرما دیں۔
واضح رہے کہ قادیانی آپ صلی الله علیہ وسلم کے ختم نبوت کے منکر ہیں اور قرآن کریم میں ” من بعدی اسمہ احمد“ سے وہ غلام احمد قادیانی کو مراد لیتے ہیں او راسی وجہ سے اپنے آپ کو”احمدی“ کہلواتے ہیں،حالاں کہ یہ ان کا صریح جھوٹ ہے، جو کہ روزِ روشن کی طرح واضح ہے، لہٰذا ان کو ”احمدی“ کہنا ٹھیک نہیں، کیوں کہ ان کو ”احمدی“ کہنے سے ان کے باطل عقیدہ کو تقویت ملتی ہے، بلکہ ان کو قادیانی ہی کہنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی