فروٹ پیٹی میں رکھتے وقت عمدہ مال اوپر اور کمزور مال نیچے رکھنے کا حکم

فروٹ پیٹی میں رکھتے وقت عمدہ مال اوپر اور کمزور مال نیچے رکھنے کا حکم

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ ہمارے علاقے میں بعض لوگ ایسے ہیں کہ سیب کی فصل تیار ہونے کے بعد خراب یا کمزور فروٹ پیٹی کے نیچے رکھتے ہیں اور اچھا فروٹ پیٹی کے اوپر، جو بہت خوش نما نظر آتا ہے۔ کیا اس طرح کرنا جائز ہے یا کہ نہیں؟

جواب

زندگی کے ہر شعبے میں فریب اور دھوکہ کو ناجائز قرار دیا گیا ہے، لہٰذا کریٹ کو اس طرح بھرنا کہ اوپر اچھی چیز ہو اور نیچے بالکل کمزور اور خریدنے والے کو اس کا علم نہ ہو اور نہ اس کو نیچے سے دیکھنے کا اختیار ہو، بلکہ وہ ظاہر کو دیکھ کر خرید لے ، تو بیچنے والے کے لیے اس طرح کرنا جائز نہیں، اس لیے کہ یہ دھوکہ ہے اور اگر مارکیٹ میں یہ طریقہ رائج ہے اور خرید نے والے کو پہلے سے اس کا علم ہو ، تو پھر یہ دھوکہ نہ ہو گا اور اس طرح کرنا درست ہو گا، لیکن خلاف اولیٰ ضرور ہو گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی