فرضیت ِ حج کے بعد غریب ہونے سے فریضہ حج ساقط ہو گا یا نہیں؟

Darul Ifta mix

فرضیت ِ حج کے بعد غریب ہونے سے فریضہ حج ساقط ہو گا یا نہیں؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک آدمی کے پاس اتنا مال اور پیسے ہوں کہ اس پر حج واجب ہو، لیکن وہ فریضہ حج ادا نہ کرے ،پھر وہ مفلس اور غریب ہو جائے تو فریضہ حج اس سے ساقط ہو گا یا نہیں؟

جواب

  صورت مسئولہ میں فرض حج ذمے سے ساقط نہ ہو گا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی