فجر کی سنت اور فرض کے درمیان قضاء نماز پڑھنا

Darul Ifta mix

فجر کی سنت اور فرض کے درمیان قضاء نماز پڑھنا

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ فجر کے فرضوں اور سنتوں کے درمیان قضاء شدہ نمازوں کی ادائیگی کرنا درست ہے ، یا نہیں  ؟رہنمائی فرمائیں ۔شکریہ

جواب 

فجر کی فرض نماز اور سنت کے درمیان قضا ءشدہ نمازیں ادا کر نا درست ہے۔

لمافي بدائع الصنائع:

"وأما الأوقات التي يكره فيها التطوع لمعنى في غير الوقت :فمنها ما بعد طلوع الفجر إلى صلاة الفجر، وما بعد صلاة الفجر إلى طلوع الشمس ،وما بعد صلاة العصر إلى مغيب الشمس ،فلا خلاف في أن قضاء الفرائض والواجبات في هذه الأوقات جائز من غير كراهة ".(كتاب الصلاة،فصل فيما يكره من التطوع:2/293،294،ط:رشيدية). فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

فتوی نمبر: 175/31،33