عورت کا شوہر کے والدین کی خدمت کرنا

Darul Ifta mix

عورت کا شوہر کے والدین کی خدمت کرنا

سوال

 کیا فرماتے ہیں علمائے کرام ومفتیان عظام درج ذیل سوالات کے بارے میں کہ ااگر کوئی لڑکی شادی ہوکر ایسے گھر میں آئے جہاں اس کا خاوند اپنے ماں باپ ،بہن بھائیوں کے ساتھ اکٹھا رہتا ہو، تو اس صورت میں کیا از روئے شریعت لڑکی پراس کے خاندان کے مذکورہ لوگوں کی خدمت لازم ہے؟اگر نہیں تو خاوند زبردستی خدمت کرائے تو اس کا یہ فعل کیا زیادتی کے زمرہ میں نہیں آئے گا؟

جواب

بیوی اگر اپنی خوشی سے شوہر کے والدین ، بہن بھائیوں کی خدمت کرتی ہے، تو یہ بہت اچھی بات ہے اور بیوی کے لیے موجبِ سعادت ہے، لیکن یہ اخلاقی چیز ہے، شرعی نہیں، اگر بیوی شوہر کے والدین اور بہن بھائیوں کی خدمت نہیں کرنا چاہتی، تو شوہر کا شرعی قانون کی روسے بیوی کو خدمت کرنے پر مجبور کرنا ظلم ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی