عقیقہ کے جانور کی کھال قصائی کو دینا جائز نہیں

عقیقہ کے جانور کی کھال قصائی کو دینا جائز نہیں

سوال

یا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ کے بارے میں کہ عقیقہ کے جانور کی کھال قصائی کو دی جاسکتی ہے یا نہیں؟ اگر اجرت کے عوض میں دی جائے، تو کیا اس کی قیمت واجب التصدق ہو گی؟

جواب 

 واضح رہے کہ عقیقہ کے جانور کے اکثر احکام قربانی کے جانور کی طرح ہیں اور قربانی کے جانور کی کھال قصائی کو اجرت میں دینا جائز نہیں ہے، لہٰذا عقیقہ کے جانور کی کھال قصائی کو اجرت میں دینا درست نہیں، اگر دے دی تو اس کی قیمت کو صدقہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی

 - 
Arabic
 - 
ar
Bengali
 - 
bn
German
 - 
de
English
 - 
en
French
 - 
fr
Hindi
 - 
hi
Indonesian
 - 
id
Portuguese
 - 
pt
Russian
 - 
ru
Spanish
 - 
es
Urdu
 - 
ur