بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

عذاب قبر صرف جسم کو ہوتا ہے،یا جسم و روح دونوں کو؟

عذاب قبر صرف جسم کو ہوتا ہے،یا جسم و روح دونوں کو؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ موت کے بعد کی زندگی  شعوری ہو گی یا لاشعوری؟ یعنی مرنے کے بعد عذاب قبر وعذاب جہنم شعور کے عالم میں ہو گا یا لاشعوری کے عالم میں ہو گا؟رہنمائی فرمائیں۔

جواب

عذاب قرب روح او رجسم دونوں کو ہو گا، جس کو مردہ محسوس کرے گا، احساس کی اس کیفیت کو دنیاوی شعور ولاشعور کا نام نہیں دیا جاسکتا۔

ولا يمنع من ذلك كون الميت قد تفرقت أجزاؤه كما يشاهد في العادة أو أكلته السباع والطيور وحيتان البحر لشمول علم الله تعالى وقدرته فإن قيل نحن نشاهد الميت على حاله فكيف يسأل ويقعد ويضرب ولا يظهر أثر فالجواب إنه ممكن وله نظير في الشاهد وهو النائم فإنه يجد لذة وألما يحسه ولا نحسه وكذا يجد اليقظان لذة وألما يسمعه ويتفكر فيه ولا يشاهد ذلك جليسه وكذلك كان جبريل يأتي النبي فيوحي بالقرآن المجيد ولا يراه أصحابه '' (مرقاۃ المفاتیح، کتاب باب اثبات عذاب القبر ٣٣٧/١، رشیدية)۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی