کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ ظہر یا عشاء کے آخری دو نفل کو ہم شکرانے یا حاجت کے نفل کے طور پر پڑھ سکتے ہیں۔
: ظہر اور عشاء کے آخری دو نفل کو حاجت اور شکرانے کے طور پر ادا کرنے میں حرج نہیں ہے۔
لما في حاشية الطحطاوي:
ثم أنه إن جمع بين عبادات الوسائل في النية صح كما لو اغتسل لجنابة وعيد وجمعة إجتمعت ونال ثواب الكل وكما لو توضأ لنوم وبعد غيبة وأكل لحم جزور وكذا يصح لو نوى نافلتين أو أكثر كما لو نوى تحية مسجد وسنة وضوء وضحى وكسوف.(كتاب الصلاة،ص:216،قديمي).
فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی
فتوی نمبر: 175/210