شیخ فانی رمضان سے پہلے فدیہ دے سکتا ہے ،یا نہیں ؟

Darul Ifta mix

شیخ فانی رمضان سے پہلے فدیہ دے سکتا ہے ،یا نہیں ؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل  مسئلہ کے بارے میں کہ شیخ فانی  رمضان سے پہلے رمضان کے روزوں کا فدیہ دے سکتا ہے ، یانہیں ؟ اور فتاوٰی محمودیہ  (10190) کی عبارت درست ہے؟جس میں ہے ” جس صورت میں فدیہ کا حکم ہے،تو فدیہ یکمشت قبل رمضان اور بعد رمضان اور روزانہ جس طرح دل  چاہے ادا کیا جاسکتا ہے ۔

جواب

واضح رہے کہ فدیہ کے واجب ہونے کا سبب رمضان کا داخل ہونا ہے،لہذا رمضان کے شروع ہونے سے پہلے اسی رمضان کے روزوں کا فدیہ دینا جائز نہیں،اور رمضان کے شروع ہونے کے بعد جس طرح ادا کرنا چاہے کرسکتا ہے،جیسے کہ فقہاء کرام کی عبارت سے معلوم ہوتا ہے، اور فتاوٰی محمودیہ میں (قبل رمضان) سے مراد ماہِ رمضان شروع ہونے کے بعد ختم ہونے سے پہلے ہے ،جیسے کہ اس سے پہلے والے سوال کے جواب سے معلوم ہوتا ہے ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

فتوی نمبر: 155/106

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی