کیا فرماتے ہیں مفتیان عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ سر کے بالوں کو جلانا کیسا ہے؟ کیوں کہ اگر ان کو زمین میں دفن کیا جائے تو وہ گلتے نہیں ہیں، بلکہ پھر نکل آتے ہیں، اگر ان کوجلا کر ان کی راکھ بہادی جائے تو ایسا کرنا درست ہے یا نہیں؟
واضح رہے کہ انسانی اعضاء قابل تکریم ہیں، لہٰذا بالوں کا جلانا بہتر نہیں، بلکہ انہیں کسی ایسی جگہ دفن کیا جائے جہاں سے دوبارہ نکلنے کا اندیشہ نہ ہو۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی