روضہ اطہر کو چومنا کیسا ہے؟

Darul Ifta mix

روضہ اطہر کو چومنا کیسا ہے؟

سوال

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام درج ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ روضہٴ اطہر کو ہاتھ لگا کر چومنا اور اس سے تبرک حاصل کرنے کی شرعی حیثیت کیا ہے؟

جواب

واضح رہے کہ روضہٴ اطہر (علی صاحبھا الف الف سلام وتحیة) کی زیارت بہت بڑی سعادت اور منجملہ عبادتوں میں سے ایک عظیم عبادت ہے، تو جیسے اور عبادتوں میں آداب کی رعایت رکھنا ضروری ہے اسی طرح یہاں بھی آداب کی رعایت رکھنا ضروری ہے، چناں چہ فقہاء کرام نے فرمایا ہے کہ زیارت کرتے وقت نہ روضہٴ اظہر کی دیوار کو چھویا جائے اور نہ ہی بوسہ دیا جائے کیوں کہ یہ عمل ادب کے خلاف ہے، لہٰذا اس سے لوگوں کو روکنا چاہیے، البتہ ایسے شخص کے ساتھ سختی کا معاملہ نہ کیا جائے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی