روزے کی حالت میں کان، ناک اور آنکھ میں دوا ڈالنا

Darul Ifta mix

روزے کی حالت میں کان، ناک اور آنکھ میں دوا ڈالنا

سوال

کیا فرماتے ہیں علما ئے کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ روزے کی حالت میں کان، آنکھ او رناک میں دوا ڈالنا کیسا ہے؟

جواب

کان اور ناک میں مائع دوا ڈالنے سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے ، البتہ خشک دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا، مگریہ کہ دماغ یا معدہ تک پہنچنے کا یقین ہو جائے اور آنکھ میں کسی بھی قسم کی دوا ڈالنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا۔ فقط واللہ تعالیٰ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی