کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام مندرجہ ذیل مسئلہ کے بارے میں کہ کیا ٹوتھ پیسٹ سے روزہ مکروہ ہوجاتا ہے ؟
روزے کی حالت میں ٹوتھ پیسٹ استعمال کرنا مکروہ ہے،اور اگر حلق میں اس کا حصہ چلا گیا،تو روزہ فاسد ہوجائے گا،اور قضاء لازم ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
فتوی نمبر: 155/79
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی