رشتہ داروں میں سے کس کو زکوٰة دینا درست ہے کس کو نہیں؟
والدین کا اپنی اولاد کو اور اولاد کا اپنے والدین کو زکوٰة دینا درست نہیں، اسی طرح میاں بیوی بھی ایک دوسرے کو زکوٰة نہیں دے سکتے، ان کے سوا باقی رشتہ دار مثلاً بھائی، بہن، چچا، ماموں، خالہ وغیرہ کو زکوٰة دینا جائز ہے بلکہ اس میں دگنا ثواب ہے، ایک ثواب زکوٰة دینے کا اوردوسرا صلہ رحمی کا۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی