لڑکی شادی ہو کر جس گھر میں گئی ان کے ہاں یہ بھی رواج ہے کہ دولہن ایسا لباس نہیں پہن سکتی جس میں کالا اور نیلا رنگ عیاں ہو، کیا شریعت میں اس طرح کا کوئی تصور موجود ہے؟ اگر نہیں تو اس طرح کا عقیدہ رکھنے والے صحیح مسلمان ہو سکتے ہیں؟
جواب شریعت اسلامی کے مطابق عنایت فرماکر مشکور فرمائیں۔
عورتوں کے لیے مختلف رنگ کے کپڑے پہننا جائز ہے اور یہ عقیدہ رکھنا کہ فلاں رنگ سے مصیبت وغیرہ آئے گی، بالکل غلط ہے، لہٰذا ایسا عقیدہ رکھنے سے توبہ کرنا ضروری ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب
دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی