دولہن کا بدھ کے دن گھر سے نکلنے کو منحوس سمجھنا

Darul Ifta mix

دولہن کا بدھ کے دن گھر سے نکلنے کو منحوس سمجھنا

سوال

لڑکی شادی ہو کر خاوند کے گھر آئی تو اس کے گھر والے اسے بدھ کے دن گھر سے نہیں نکلنے دیتے، ان کے خیال میں بہو کا بدھ کے دن گھر سے نکلنا اس لڑکی اور گھر والوں کے لیے نقصان کا سبب بن سکتا ہے، کیا شریعتِ اسلامی میں اس طرح کا کوئی حکم ہے؟ اگر نہیں تو ان لوگوں کا یہ عمل شرک یااوھام پرستی میں شمار ہو گا؟

جواب

 اسلام میں نحوست اور بدشگونی کا کوئی تصوّر نہیں، یہ محض تو ہم پرستی ہے، حدیث شریف میں بدشگونی کے عقیدے کی تردید فرمائی گئی ہے، اس لیے کسی دن کو منحوس سمجھنا غلط ہے، نحوست اگر ہے، تو انسان کی اپنی بد عملی میں ہے۔ فقط واللہ اعلم بالصواب

دارالافتاء جامعہ فاروقیہ کراچی